ملزمہ نے پولیس کو کیسے چکما دیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

ملزمہ نے پولیس کو کیسے چکما دیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

یوں تو دنیا بھر میں جرائم کی واردات ہوتی ہے اور ملزمان خود کو پولیس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن کوششیں بھی کرتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں آجاتے ہیں تو کبھی سکیورٹی اداروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور اس کے چند ساتھی پولیس اہلکاروں سے فرار ہوتے ہوئے گلیوں میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔اس دوران اچانک خاتون کو ایک گھر میں گندے برتنوں کا ٹوکرا نظر آتا ہے اور وہ اسی گھر کی خاتون بن کر برتن دھونے میں مصروف ہوجاتی ہے ۔اس کا یہ گر پولیس والوں کو چکما دینے میں کامیاب رہا، اس طرح وہ اہلکاروں سے بچ کر بعد میں فرار ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں