سمندر پار منتقلی،کینیڈین جوڑا گھر بھی ساتھ لے گیا

سمندر پار منتقلی،کینیڈین جوڑا گھر بھی ساتھ لے گیا

کینیڈا میں ایک جوڑے نے اپنے پرانے گھر کو کشتیوں کی مدد سے پانی سے گزار کر نئی جگہ لے جا کر کھڑا کردیا

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)جوڑے کو یہ گھر بہت پسند تھا اور وہ اسی میں رہائش رکھنا چاہتے تھے ۔کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ میں یہ جوڑا دو منزلہ مکان میں رہتا تھا جب انہیں علم ہوا کہ گھر کا مالک اسے توڑ کر نئے سرے سے بنانا چاہتا ہے ۔جوڑا اس مکان کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس گھر کو خرید کر اپنی ملکیتی زمین پر منتقل کریں گے جو سمندر کے قریب واقع ہے ۔بعد ازاں بھاری بھرکم ٹریلر اور کئی کشتیوں کی مدد سے انہوں نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا۔ یہ سفر 8 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ گھر کے مالک ڈینیئل پینی کا کہنا ہے کہ گھر کی کچھ چیزوں میں پانی بھر گیا ہے لیکن گھر جلد ہی خشک ہوجائے گا جس کے بعد وہ اس کی مرمت کر کے اس میں رہنا شروع کردیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں