نابینا افراد کیلئے لیزر ریڈار ٹیکنالوجی سے بنی جدید چھڑی

نابینا افراد کیلئے لیزر ریڈار ٹیکنالوجی سے بنی جدید چھڑی

سٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خودکار گاڑیوں والی ٹیکنالوجی کو نابینا افراد کی چھڑی میں سمودیا ہے

سٹینفرڈ(نیٹ نیوز)اس میں ایک پہیہ بھی لگایا گیا ہے جس سے نابینا افراد میں چلنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے ۔یہ چھڑی لائٹ ڈٹیکشن اینڈ رینجنگ ٹیکنالوجی سے کام کرتی ہے جو سمارٹ چھڑی کا دل و دماغ ہے ، جس کی کی بدولت چھڑی اطراف کو دیکھتی اور کسی رکاوٹ کی صورت میں مالک کو خبردار کرتی ہے ۔جب اسے نابینا افراد پرآزمایا گیا تو ان کے چلنے کی رفتار میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ چھڑی کے کنارے پر ایک افقی پہیہ لگا ہے جو دائیں بائیں چلتا رہتا ہے ۔ اگرچہ اس کی قیمت 400 ڈالر رکھی گئی ہے ۔میکانکی انجینئر پیٹرک سلیڈ نے بتایا کہ وہ اپنی ایجاد کو سادہ چھڑی سے بڑھ کر بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری ایجاد نہ صرف کسی رکاوٹ سے خبردار کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ سامنے موجود پتھر یا میز سے کس طرح بچنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں