’’سلیپنگ سکنس ‘‘نے لاکھوں افرادکو زندہ بت بنادیا

’’سلیپنگ سکنس ‘‘نے لاکھوں افرادکو زندہ بت بنادیا

ویسے تو اکثر بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو کسی وبا کی شکل اختیار نہیں کرپاتیں مگر کسی شکل میں نظر آتی رہتی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز ) تاہم سو سال قبل ایک ایسی بیماری دنیا میں نمودار ہوئی تھی جو کسی ہارر فلم کی کہانی کا حصہ لگتی ہے کیونکہ 10برس تک دنیا کے مختلف حصوں میں پہنچ کر وہ اچانک غائب ہوئی اور آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔اس بیماری کے شکار کسی بت کی طرح ہوجاتے تھے اور ان کے جسم ذہن کے قیدی بن جاتے تھے ۔سلیپنگ سکنس نامی بیماری کا شکارہوکر لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زندہ مجسمے میں تبدیل ہوگئے اور اپنی زندگیاں ساکت اور خاموش رہ کر گزار دیں، یہ وہ معمہ جو دہائیوں تک طبی ماہرین کے ذہن چکراتا رہا۔ ایک صدی بعد انسان کو مجسمہ بنادینے والے اس وائرس کو تاریخ کے چند بڑے طبی اسرار میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں