تین لڑکے ایک سال بھائی کی لاش کیساتھ رہتے رہے

تین لڑکے ایک سال بھائی کی لاش کیساتھ رہتے رہے

امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے چار بیٹوں کو چھوڑنے والی ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے

ٹیکساس(نیٹ نیوز)جن پر شک ہے کہ انہوں نے ایک لڑکے کو قتل کردیا ہے ۔ تین بچے ہیوسٹن کے ایک اپارٹمنٹ سے ملے جو ایک برس سے ایک ہی کمرے میں اپنے آٹھ سالہ بھائی کے ڈھانچے کے ساتھ رہ رہے تھے جس کی تدفین نہیں کی گئی تھی۔بچوں کی والدہ کے پارٹنر پر 2020 میں ایک لڑکے کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ماں پر ثبوت ختم کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔ سب سے بڑے 15 سالہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی کو ایک سال قبل قتل کیا گیا اور اس کی لاش کمرے میں ہی پڑی رہی۔پولیس افسر ای ڈی گونزالزے کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کئی مہینوں سے اپارٹمنٹ میں نہیں رہ رہے تھے اور بچے کو ہمسائے خوراک پہنچا رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں