چین،بچوں کے سر گول کرنیوالے ہیلمٹ کا رجحان بڑھنے لگا

چین،بچوں کے سر گول کرنیوالے ہیلمٹ کا رجحان بڑھنے لگا

چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں

بیجنگ(نیٹ نیوز)اس کی وجہ یہ ہے چین میں جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے ۔اب والدین ایسے مخصوص تکئے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں جو ان کے نزدیک بچوں کے سرکو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس کیلئے قیمتی ہیلمٹ نما سانچے بھی خریدے جارہے ہیں۔ اکتوبر میں اس رجحان میں تیزی آئی ہے ۔ والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دیگر دکانوں کا رخ کررہی ہے ۔ ان میں سب سے مشہور شے ہیلمٹ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔والدین دن میں کئی گھنٹوں تک بچے کے سرپر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی پہنائے رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں