چھ گھنٹے سے زائد کچھ یاد نہیں رہتا،حقیقی گجنی سامنے آگیا

چھ گھنٹے سے زائد کچھ یاد نہیں رہتا،حقیقی گجنی سامنے آگیا

جرمن شہری حادثے کے بعد عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگیا

برلن(نیٹ نیوز)جسے چھ گھنٹے سے زائد کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔کچھ برس قبل بالی ووڈ سٹار عامر خان کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی ’گجنی‘ جس میں عامر خان نے ایسی بیماری کا شکار شخص کا کردار ادا کیا تھا ۔اس دماغی صورتحال کو anterograde amnesia or short-term memory loss کہتے ہیں جس میں مبتلا انسان کی یادداشت کچھ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد چلی جاتی ہے ،جرمنی میں ایک شخص کو حقیقی زندگی کا گجنی قرار دیا گیاہے جو چھ گھنٹے سے پہلے کی باتیں بھول جاتا ہے ۔ڈینیئل چھ سال قبل تیز رفتاری کے باعث خوفناک روڈ حادثہ کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے سر اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اب ث وہ روز مرہ کے امور کی انجام دہی کیلئے ایک ڈائری پاس رکھتا ہے جس میں اس کے کاموں، دوستوں اور رشتے داروں سے متعلق تفصیلات درج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں