مچھلی کے 555دانت ،روزانہ 20جھڑکر نئے اگتے ہیں

مچھلی کے 555دانت ،روزانہ 20جھڑکر نئے اگتے ہیں

شمالی بحرالکاہل میں پائی جانے والی ایک مچھلی کے بارے میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اس کے منہ میں 555 باریک دانت ہوتے ہیں

واشنگٹن (نیٹ نیوز)یہی نہیں بلکہ روزانہ اس کے 20دانت جھڑ جاتے ہیں مگر ان کی جگہ نئے دانت بھی فوراً ہی نکل آتے ہیں ۔اس مچھلی کو پیسفک لنگ کوڈ یا مختصراً صرف لنگ کوڈ بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا سائنسی نام اوفیوڈون ایلونگیٹس رکھا گیا ہے ۔اوسطاً 20 انچ (ایک فٹ 8 انچ)لمبائی کیساتھ لنگ کوڈ کا شمار درمیانی جسامت والی مچھلیوں میں ہوتا ہے ۔ویسے تو سائنسدان برسوں سے جانتے ہیں کہ لنگ کوڈ کے منہ میں سیکڑوں دانت ہوتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب ماہرین نے اس مچھلی کے منہ میں دانتوں کی باقاعدہ گنتی کی ہے ،اس کیلئے امریکی ماہرین نے شمالی بحرالکاہل سے کئی مچھلیاں پکڑی تھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں