68سالہ شخص مگر مچھ کو مجسمہ سمجھ کر سیلفیاں بنانے لگا
فلپائن میں شہری پر مگر مچھ نے حملہ کردیا جسے وہ مجسمہ سمجھ کر اس کے ساتھ تصویر کھینچ رہا تھا
منیلا (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق 68 سالہ چپاڈا نامی شہری اپنے خاندان کے ساتھ تھیم پارک میں آئے ،انہیں تالاب میں 12 فٹ طویل مگر مچھ دکھائی دیا جسے وہ مجسمہ سمجھے ۔68 سالہ بزرگ اس کیساتھ سیلفی بنانے کیلئے تالاب کے قریب چلے گئے اور اسی وقت مگر مچھ میں حرکت پیدا ہوئی، اس نے اچانک چپاڈا کا بازو جبڑوں میں دبوچا اور انہیں کھینچ کر تالاب میں لے گیا۔خوش قسمتی سے چپاڈا اپنا ہاتھ چھڑا کر تیزی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ زخمی ہوئے ۔