روسی کمپنی بجلی سے چلنے والی کلاشنکوف کار بنائے گی

روسی کمپنی بجلی سے چلنے والی کلاشنکوف کار بنائے گی

روسی کمپنی کلاشنکوف نے 2018 میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر کام شروع کردیا تھا اور اس سلسلے میں ‘سی وی 1’ کے نام سے ایک بنیادی خاکہ ڈیزائن کیا گیا تھا

ماسکو(نیٹ نیوز)اسے استعمال کرتے ہوئے بجلی سے چلنے والی پہلی ‘کلاشنکوف کار’ (یو وی 4)کا پروٹوٹائپ تیار کیا جارہا ہے ۔پروٹو ٹائپ ڈیزائن سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ برقی کار ایک مرتبہ اپنی بیٹریاں مکمل چارج کرنے کے بعد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔حال ہی میں روس کے ‘فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف انٹلیکچوئل پراپرٹی’ کے ڈیٹابیس میں ای وی 4 پروٹوٹائپ کے بارے میں پتا چلا ہے تاہم بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا کہ کلاشنکوف کمپنی کی برقی کاریں کتنی مشہور ہوتی ہیں اور مقبولیت کا وہی مقام حاصل کر پاتی ہیں یا نہیں کہ جیسا ان کی بنائی ہوئی ‘کلاشنکوف رائفل’ کو حاصل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں