مختصر نابینا پن چیزوں کو تفصیل سے دیکھنے میں مددگار

مختصر نابینا پن چیزوں کو تفصیل سے دیکھنے میں مددگار

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب آنکھ سے باریک ترین تفصیل کو دیکھا جاتا ہے توہم ایک سیکنڈ کے بھی معمولی حصے تک نابینا ہوجاتے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)تحقیق کے مطابق آنکھ کے ریٹینا میں ایک باریک حصہ ‘فیویولا’ ہوتا ہے جو ہمیں کسی شے کی باریک ترین تفصیلات دکھاتا ہے ۔ اس عمل میں آنکھ صرف اسی باریک شے کو دکھاتی ہے اور بقیہ مناظر کو دھندلاتی نہیں بلکہ ان سے ہمیں اندھا کردیتی ہے ۔یونیورسٹی آف روچیسٹر میں بصریات سے وابستہ جینس انٹوئے کے مطابق مائیکروسیکڈز کی بدولت بہت تھوڑی دیر کیلئے بصارت دب جاتی ہے جسے اندھا پن کہہ سکتے ہیں اور جب جب ہم نظر ادھر ادھر ڈالتے ہیں تو یہ عمل ہوتا ہے ۔محققین کا اصرار ہے کہ یہ ایک اچھا عمل ہے اس میں آنکھ کو بڑے سے چھوٹے اور چھوٹے سے بڑے منظر کی جانب رجوع کرنے اور نظر کو موافق بنانے میں مدد ملتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں