فرعون کی‘ ‘ممی’’ کا معمہ 3 ہزار برس بعد حل ہوگیا
مصر (آئی این پی) فرعون ‘امنحتب اول’ کی ممی کی باقیات کا معمہ سائنس دانوں نے 3300 برس بعد حل کرلیا ہے ۔
انہوں نے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی مدد سے مصر کے مصروف فرعون کا ایسا راز دریافت کرلیا جس پر اب تک پردہ پڑا ہوا تھا۔سائنس دانوں نے بتایا کہ فرعون ‘امنحتب اول ’ کی ممی کے پیٹ میں سونا بھرا ہوا ہے ۔‘آر ٹی’ کے مطابق امنحتب اول مصر میں فراعنہ کے 18ویں خاندان کا دوسرا حکمران تھا۔ اس کی ہلاکت 1504-1506 قبل مسیح میں ہوئی تھی۔
اس وقت اسے بڑی مشکل سے حنوط کرکے محفوظ کیا گیا تھا۔ قاہرہ یونیورسٹی کے سائنس دان نئے طریقہ کار کی بدولت یہ راز دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ امنحتب اول نامی فرعون نے 35 برس کی عمر پائی تھی۔ اس کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس زمانے میں ختنہ کا رواج تھا۔ امنحتب اول کی کھوپڑی میں ‘بھیجا’ اب تک موجود ہے ۔