چند سیکنڈز میں آرڈر ٹیبل پر لانے والا ریسٹورنٹ

چند سیکنڈز میں آرڈر ٹیبل پر لانے والا ریسٹورنٹ

میکسیکو(نیٹ نیوز)ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے جانے والے اکثر اس ہی بات کو ذہن میں رکھتے ہیں کہ ان کا من پسند کھانا کتنی دیر میں ان کی میز پر پہنچ جائے گا ۔

اکثر ویٹرز کی جانب سے یہ کہہ دیا جائے کہ آپ کا آرڈر آنے میں 20 منٹ تک لگ سکتے ہیں یہ سن کر ہی کھانیوالے چند سیکنڈز تک صرف اس وقت کو گزارنے کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں۔لیکن میکسیکو میں موجود کارنے گریبالدی نامی ریسٹورنٹ اپنے صارفین کیلئے اتنا بھی سوچنے کا وقت نہیں دیتا ۔ 1996 سے موجود یہ ریسٹورنٹ اپنے مہمانوں کو دس یا پانچ منٹ میں نہیں بلکہ صرف 13 اعشاریہ 5 سیکنڈز میں میز پر کھانا پہنچا دیتا ہے ۔کھانے پہنچانے کی اس برق رفتار تیزی کی وجہ سے اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ دنیا میں متعدد ریسٹورنٹس نے اس میکسیکن ریسٹورنٹ کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں