ہیوی ڈیوٹی گیمز کھیلنے کیلئے دنیا کا طاقتور ترین گیمنگ ٹیبلیٹ

ہیوی ڈیوٹی گیمز کھیلنے کیلئے دنیا کا طاقتور ترین گیمنگ ٹیبلیٹ

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کا طاقتور ترین گیمنگ ٹیبلیٹ جسے ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ دونوں کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے بطور لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ دونوں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

اسے ASUS کمپنی نے بنایا ہے ، ماڈل کا نام ROG Flow Z13 ہے ۔ اسے جدید اور زیادہ ہیوی ڈیوٹی گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے بنایا گیا ہے اور کھیلتے وقت صارف کی سہولتوں کا خیال رکھا گیا ہے ۔ٹیبلیٹ کسی بھی پوزیشن میں تبدیلی کے قابل (convertible) ہے ۔ اس کی ایک اور خوبصورتی جو اکثر بیشتر لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس میں نہیں ہوتی وہ ہے اس کے اوپر کے حصے پر موجود کھڑکی جو اندر کے سسٹم کو دکھاتی ہے اور اس میں مختلف رنگوں کی جلتی لائٹیں اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس میں انٹیل کی 12700h چپ آئی سیون 2.3ghz، موجود ہیں ۔ اس کی قیمت ابھی کمپنی نے متعین نہیں کی ہے ۔ اس کو 2022 کے نصف میں ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں