سائنسدانوں نے 465 دنوں تک قائم رہنے والا بلبلا بنا لیا

سائنسدانوں نے 465 دنوں تک قائم رہنے والا بلبلا بنا لیا

پیرس (نیٹ نیوز)فرانسیسی ماہرین طبیعیات کی ایک ٹیم نے ایسا بلبلا بنایا ہے جو ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک قائم رہ سکتا ہے ۔

فرانسیسی یونیورسٹی آف لیل کی ایک ٹیم نے ایسا بلبلا بنایا جو 465 دنوں تک اپنی اصل حالت میں قائم رہا،اس ٹیم نے پہلے مائِعات سے بنے بلبلوں پر تحقیق کی جو یا تو کششِ ثقل کی وجہ سے یا مائع کے بخارات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں پھٹ جاتے تھے ۔سائنسدانوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے محلول میں گلائسرول کو ملایا جو کہ متعدد ادویات اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے ،یہی بلبلے کو طویل عرصے تک قائم رکھتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں