سویڈن میں ایسا سینما جہاں فلم بینوں کو ہپناٹائز کیا گیا

سویڈن میں ایسا سینما جہاں فلم بینوں کو ہپناٹائز کیا گیا

ستاک ہوم(نیٹ نیوز)سویڈن میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران انوکھا تجربہ کیا گیا جس میں فلم بینوں کو ہپناٹائز کر کے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ فلم کو الگ انداز سے دیکھنے کا اثر کیا پڑتا ہے ۔

ڈائریکٹر یوہتیبوری فلم فیسٹیول جوناس ہولمبرگ نے بتایا کہ ہم نے یہ ہپناٹک سینما اپنے ان خیالات کو چیلنج کرنے اور تجربہ کرنے کیلئے بنایا ہے کہ فلم کو کیسے دیکھا جائے اور الگ انداز میں فلم دیکھنے کا کیا اثر پڑتا ہے ؟’اس تجربے کے دوران سینما سکرین پر دائرے دکھا کر وہیں موجود ایک شخص فلم بینوں کو ہپناٹائز کر رہا تھا جس کا مقصد منتظمین کے مطابق فلم میں دکھائی جانے والی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی محسوس کرانا ہے ۔

تجربے کے دوران سینما میں موجود جونا نامی فلم بین نے سینما سے باہر آنے کے بعد بتایا کہ آپ تمام شور اور سوچوں سے دور ہو جاتے ہیں اور آواز کے ساتھ آپ فلم میں کھو جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں