کوے کائیں کائیں ہی نہیں کرینگے کچرا بھی اٹھائیں گے
سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)کوے اب صرف کائیں کائیں ہی نہیں کریں گے بلکہ کچرا بھی اٹھائیں گے ۔
سویڈن میں خصوصی تربیت یافتہ کوے کچرا اورسگریٹ کے ٹوٹے جمع کرنے لگے اوراس کام کے بدلے انہیں خوراک دی جاتی ہے ۔صفائی کے شعبے کی ایک کمپنی نے سڑک پرپڑے سگریٹ کے ٹوٹے اورکچرا اٹھانے کیلئے کووں کو استعمال کرنے کا سوچا اورپھرانہیں اس کام کی خصوصی تربیت بھی دی۔کووں کی مرحلہ وارتربیت میں انہیں اس مقام پرلے جایا جاتا جہاں سگریٹ کے ٹوٹے پڑے ہوں اورہرسگریٹ کے ٹوٹے اٹھانے پرکووں کوخوراک دی جاتی۔
رفتہ رفتہ کوے اس کام میں ماہرہوگئے ۔کووں کو دی جانے والی تربیت کے دوران سے بات کا خیال رکھا گیا کہ کوے سگریٹ کے ٹوٹے کھائیں نہیں ۔سویڈن کی بلدیہ کے افسر کیمطابق منظم طریقے سے مناسب تعداد میں کووں کو تربیت دے کر صفائی کرائی جائے تو اس سے 75 فیصد بجٹ بچایا جاسکتا ہے ۔