مکڑی کے جالے سے پٹھوں اور رگوں کا علاج ممکن

مکڑی کے جالے سے پٹھوں اور رگوں کا علاج ممکن

کولون (نیٹ نیوز)مکڑی کے جالے کو اعصاب، رگوں اور پٹھوں کی مرمت اور اس کی نشوونما میں استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔

مکڑی کے جالا قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے جو زہریلے اثرات سے پاک، جراثیم سے دور اور حیاتیاتی طور پر بہت یکسانیت رکھتا ہے ۔جرمنی کی یونیورسٹی آف بائی روئٹ کے تھامس شائبل نے جینس قسم کی مکڑی کے جالے کو جینیاتی انجینیئرنگ کے عمل سے گزارا ہے ، اس طرح بہت معیاری جالا حاصل ہوا جس کے پروٹین کو تبدیل کرنا ممکن تھا۔ سائنسداں چاہتے تھے کہ کسی طرح مکڑی کے جالے کو اعصابی خلیات کی نشوونما میں استعمال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں