وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم عبادت گاہ دریافت

وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم عبادت گاہ دریافت

سوات(نیٹ نیوز)پاکستانی اور اطالوی ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک ٹیم نے وادی سوات کے شہر بریکوٹ میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت کرلی ہے ۔

 عبادت گاہ تیسری صدی قبلِ مسیح میں چندرگپت موریا کے زمانے میں تعمیر کی گئی تھی۔ تاہم اس خیال کی حتمی تصدیق ریڈیو کاربن تاریخ نگاری کے بعد ممکن ہوگی جس میں کچھ وقت لگے گا۔بریکوٹ اس زمانے میں علاقہ گندھارا تہذیب کے اہم شہروں میں بھی شامل تھا جسے قدیم یونانی اور اطالوی مؤرخین نے ‘‘بزیرا’’ اور ‘‘واراستھانا’’ بھی لکھا ہے ۔

اپنے منفرد ماحول کی بنا پربریکوٹ میں سال میں دو مرتبہ گندم اور چاول کی فصلیں اگائی جاتی تھیں۔ اب تک یہ پوری طرح واضح نہیں کہ بریکوٹ میں بدھ مت کی آمد کیسے ہوئی ۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ بدھ مت کے قدیم ترین مقبرے سے اس بارے میں جاننے میں بھی بہت مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں