سپین میں یوکرینی ملاح کا روسی مالک سے انوکھا انتقام

سپین میں یوکرینی ملاح کا روسی مالک سے انوکھا انتقام

کیف(نیٹ نیوز)یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد وہاں کے عوام میں روس کیخلاف شدید نفرت پائی جارہی ہے ، جس کا اظہار اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

کچھ ایسا ہی واقعہ سپین کے شہر ماجورکا کے پورٹ ایڈریانو میں پیش آیا، سپین پولیس نے ایک 55 سالہ شخص کوگرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے روسی باشندے کی بیش بہا قیمتی کشتی کو ڈبونے کی کوشش کی تھی۔گرفتار ہونے والا یوکرینی شخص بطور مکینک اپنے روسی مالک کی5 ملین پاؤنڈ مالیت کی لگژری کشتی پر ملازمت کرتا ہے ۔ 55

سالہ شخص نے سپین کے پورٹ ایڈریانو میں 156 فٹ اونچی لگژری یاٹ کو پہلے جزوی طور پر خراب کیا اور پھر اسے ڈبونے کی کوشش کی۔اپنی وضاحت میں ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے باس نے روسی صدر پیوٹن کو جو ہتھیار فروخت کئے تھے وہ اب یوکرین پر حملے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں جس کا اسے بہت رنج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں