گلگت بلتستان جہاں نوروز تہوار پر انڈے لڑائے جاتے ہیں
گلگت(نیٹ نیوز)گلگت بلتستان میں نوروز کے دن کو شمسی سال کے آغاز کے ساتھ موسم بہار کی آمد کی خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
بچے نیا لباس پہنتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں، جہاں انہیں رنگ برنگے انڈے تحفے میں دئیے جاتے ہیں۔ ریسرچر محمد حسن حسرت کہتے ہیں کہ نوروز پر رنگے ہوئے انڈے بچوں کو بطور عیدی دینے کی روایت بھی ہے ۔اس تہوار کے موقعے پر پورے خطے خصوصاً سکردو میں انڈے لڑانے کے مقابلے ہوتے ہیں اور اس مقصد کیلئے انڈوں کو خاص طور پر رنگا جاتا ہے اور بچے دن بھر انڈے لڑاتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ انڈوں کو لڑھکانے کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے ، جس میں کسی اونچی جگہ سے سب انڈوں کو نیچے گرایا جاتا ہے اور جو جیت جائے سارے انڈے اس کے نام ہوجاتے ہیں۔ یہ روایت قدیم زمانے سے چلی آرہی ہے ۔