آواز سن کر ہارٹ فیل ہونے کی پیشگوئی کرنیوالی ایپ تیار

آواز سن کر ہارٹ فیل ہونے کی پیشگوئی کرنیوالی ایپ تیار

نیویارک (نیٹ نیوز)ہارٹ فیل کی صورت میں پھیپھڑے میں مائع جمع ہوتے رہتے ہیں اور آواز بھی بدل جاتی ہے ۔

اب ایک ایپ کی بدولت آواز میں تبدیلی سے قبل ازوقت دل کی بگڑتی صورتحال سے خبردار ہوا جاسکتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپ وقفے وقفے سے مریض کی آواز نوٹ کرکے اس میں چھپی تبدیلیاں نوٹ کرتی رہتی ہے ۔پھیپھڑوں میں مائع بھرنے سے آواز پراثر پڑتا ہے اوریوں ایپ وقت سے پہلے 80 فیصد درستگی سے ہی ہارٹ فیل یا اس سے وابستہ کیفیت سے خبردار کردیتی ہے ، اس طرح بروقت علاج ممکن ہوتا ہے اور مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں