ایف ڈی اے سے منظور شدہ وائرلیس سٹیتھو سکوپ

ایف ڈی اے سے منظور شدہ وائرلیس سٹیتھو سکوپ

سان ڈیاگو(نیٹ نیوز)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایک دلچسپ طبی ایجاد کی منظوری دیدی ہے۔

جو وائرلیس سٹیتھو سکوپ ہے ۔ تاہم اسے دیگر اہم امور کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔‘سٹیموسکوپ پرو’ نامی یہ ایجاد ایک چھوٹی سی ڈبیا کی مانند ہے جو دیگر فالتو آوازوں کو ہٹاکر صرف دل کی دھڑکن، سانس کی آمدورفت اور دیگر پھیپھڑوں کے عارضے کی آواز سناسکتی ہے ۔ وائرلیس کی بدولت اس کا سارا ڈیٹا سمارٹ فون ایپ پر موصول ہوتا ہے ۔

یہ ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے اور اسے بار بار دیکھا جاسکتا ہے ۔وائرلیس سٹیتھوسکوپ کو دیگر بہت سے کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ حاملہ مائیں اسے اپنے پیٹ سے چپکا کر بچے کے دل کی دھڑکن بھی سن سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ آپ وائرلیس سٹیھتوسکوپ کو اپنے بازو کی بڑی رگ سے چپکا کر اس کی جسمانی آواز بھی سن سکتے ہیں۔ بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کی بدولت تمام طبی آوازیں فون پر موصول ہوتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں