دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کا بلندی کا نیا ریکارڈ قائم
نیویارک (نیٹ نیوز)دنیا کے سب سے بڑے آزمائشی طیارے نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس بار ساتویں آزمائشی پرواز میں ایک نئے نصب شدہ سہارے کی جانچ بھی تھی جسے انجن سے جوڑا گیا تھا،اس نئے پائلن یا سہارے سے جڑا ایک چھوٹا طیارہ چھوڑا جائے گا جو آواز سے پانچ گنا رفتار پر اڑان بھرے گا تاہم یہ آزمائش اگلے مراحل میں کی جائے گی۔ساتویں آزمائشی پرواز میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز کو امریکا کے مشہور موحاوے صحرا سے اڑایا گیا اور وہ 8200 میٹر کی بلندی تک جاپہنچا۔سٹریٹولانچ نامی اس جناتی مشین کے پہلے کو ٹیلون ون کا نام دیا گیا تھا ۔