دولہا اور دلہن کے بغیر ہونے والی انوکھی شادی
کوالالمپور (نیٹ نیوز )ملاکسی بھی شادی کی تقریب کے مرکز نگاہ دولہا اور دلہن ہی ہوتے ہیں کیونکہ تقریب کا اہتمام بھی ان دونوں کی نئی زندگی شروع ہونے کی خوشی میں کیا جاتا ہے لیکن ملائیشیا میں ایک ایسی انوکھی شادی بھی ہوئی۔
جس میں دولہا اور دلہن اپنی ہی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ۔کوالالمپور کے رہائشی حاذق عبداللہ اور ان کی اہلیہ نے بھی دیگر نوجوانوں کی طرح اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم تھا ان کی عدم شرکت ہی ان کی شادی کو یادگار بنادے گی۔ہوا کچھ یوں کہ دولہا حاذق عبداللّٰہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل طبعیت ناساز محسوس ہونے پر کوویڈ ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث نوبیاہتا جوڑے نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور ولیمے کی تقریب ورچوئل جب کہ بلائے گئے مہمانوں نے روایتی طریقے سے شرکت کی اور خوشیوں بھرے لمحات کو انجوائے کیا۔