چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود

چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود

انگلینڈ(نیٹ نیوز)چاند سے لائے گئے چند نمونوں کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ قمری سطح پر شیشوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پھیلے ہوئے ہیں۔۔

جس میں اربوں ٹن پانی موجود ہے ۔ مذکورہ بالا دریافت خلائی ایجنسیوں، جن کے چاند پر تعمیراتی منصوبے ہیں، کیلئے اب تک کی سب سے اہم پیش رفت میں سے ایک ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ نہ صرف پانی بلکہ ہائیڈروجن اور آکسیجن کا بھی انتہائی قابل رسائی ذریعہ چاند پر موجود ہے جسے مستقبل کے قمری مشن کے خلاباز اخذ اور استعمال کرسکتے ہیں۔برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں سیاروں کی سائنس اور تحقیقات کے پروفیسر مہیش آنند کا کہنا ہے کہ یہ سب سے دلچسپ دریافتوں میں سے ایک ہے ۔ اس تلاش کیساتھ، چاند پر پائیدار طریقے سے تحقیقات کرنے کی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ چاند پر آخری مرتبہ انسانی قدم رکھنے کے واقعے کو نصف صدی سے زائد عرصہ گزرچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں