7 ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ درست حالت میں دریافت
وارسا(نیٹ نیوز)ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران تقریباً 7 ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ درست حالت میں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔
۔پولینڈ کے ماہرین آثار قدیمہ پاول مائیک کے مطابق 7 ہزار سال پرانا ڈھانچہ ‘ٹاؤن سکوائر’ کی تزئین و آرائش کے دوران دریافت کیا گیا ہے ، جو کہ بالکل درست حالت میں موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہڈیوں کے اس ڈانچے کے ساتھ مٹی کے برتن اور چقماق کے ٹکڑے بھی دریافت ہوئے ہیں۔ مٹی کے ان برتنوں کا تعلق آج سے تقریباً 7 ہزار سال قبل استعمال ہونے والے خاص ثقافتی برتنوں سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ہڈیوں کے ڈھانچے کو مٹی بھرے ہوئے ایک پیکٹ میں محفوظ کرکے دفن کیا گیا تھا۔ اس مٹی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کسی قسم کے کیمائی اجزاء موجود نہیں تھے ۔پاول مائیک کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم اس دفن ہونے والے شخص کی شناخت کرنے سے قاصر ہیں ۔