ایلون مسک کے دیسی انداز میں دولہا بننے کی تصویر وائرل

ایلون مسک کے دیسی انداز میں دولہا بننے کی تصویر وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)آرٹیفشل انٹیلی جنس نے تخلیقی ذہن رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک نئی دنیا متعارف کروادی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ۔۔۔

 آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ایپس نے ایک فنکار کی تخلیقی صلاحیتوں کو پر لگا دئیے ہیں۔اب انسان جس چیز کے بارے میں سوچتا ہے اسے ایک لمحے میں حقیقت میں بھی تبدیل کرسکتا ہے ، لہٰذا، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس جدید ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے ۔ ایک فوٹوگرافر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ایلون مسک کی کچھ تصاویر بنائی ہیں جن میں اُنہیں بھارت کے روایتی انداز میں دولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے ۔ایلون مسک کی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔بہت سے صارفین کا کہناہے کہ یہ تصاویر بالکل اصلی لگ رہی ہیں اور انہیں دیکھ کر یقین نہیں آرہا کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں