دنیا کے سب سے بڑے مگر مچھ کاسیس کی 120ویں سالگرہ

دنیا کے سب سے بڑے مگر مچھ کاسیس کی 120ویں سالگرہ

سڈنی(دنیا مانیٹرنگ)آسٹریلیا کے گرین آئی لینڈ کے دنیا کے سب سے بڑے کاسیس نامی مگر مچھ کی 120ویں سالگرہ منائی گئی۔

اے بی سی نیوز کے مطابق 18 فٹ کے قریب لمبائی رکھنے والا یہ مگرمچھ گرین آئی لینڈ کے میرین لینڈ کروکوڈائل پارک میں 1987 سے رہ رہا ہے ، 1984 میں جب اسے پکڑا گیا تو اس کی عمر 80 سال کے لگ بھگ تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کاسیس دنیا کا سب سے زیادہ لمبا اور طویل العمر مگر مچھ ہے ۔کاسیس کی 120ویں سالگرہ کے موقع پر اس کی تواضع مرغی کے گوشت اور ٹونا مچھلی سے کی گئی جوکہ اس کی پسندیدہ خوراک ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں