جرمنی میں تین ہزار سال پرانی چمکتی ہوئی تلوار دریافت

جرمنی میں تین ہزار سال پرانی چمکتی ہوئی تلوار دریافت

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی میں ماہرین آثار قدیمہ نے 3ہزار سال پرانی تلوار دریافت کرلی یہ تلوار آج بھی صاف اور چمکتی ہوئی حالت میں ملی۔

جرمنی میں ماہرین آثار قدیمہ نے 14ویں صدی قبل مسیح کے اواخر میں تین افراد کے ڈھانچوں کے ساتھ ایک تلوار کا سراغ لگایا ہے ۔باویرین سٹیٹ آفس فار مونومنٹ پروٹیکشن کے سربراہ میتھیاس فائیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ باویریا کے قصبے نورڈلنگن میں کھدائی کے دوران دریافت ہونے والی 3000 سال پرانی تلوار ایک مرد، عورت اور بچے کی اجتماعی قبر سے ملی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان تینوں کو یکے بعد دیگرے دفن کیا گیا تھا لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے ۔بیان کے مطابق اس تلوار میں کانسی سے تیار کردہ دستہ ہے جو اب سبز رنگ کا نظر آرہا ہے ۔ماہرین نے تلوار کی تاریخ 14ویں صدی قبل مسیح کے آخری ادوار کی بتائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں