ٹینڈے بلڈ پریشر کنٹرول اور دل کی صحت کے لئے مفید

ٹینڈے بلڈ پریشر کنٹرول اور دل کی صحت کے لئے مفید

لاہور (نیٹ نیوز)لوکی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی سبزی ٹینڈے پاکستان میں بے حد مقبول ہے تاہم بہت سارے لوگ اسے کھانے میں پسند نہیں کرتے حالانکہ ٹینڈے میں کیلوریز کم ہوتی ہے ۔۔

اور یہ آپ کی مجموعی صحت اور تندرستی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ٹینڈے میں پوٹاشیم کا مواد بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کر کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس میں موجود کیلشیم اور فاسفورس کی موجودگی ہڈیوں کی صحت اور مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کو برقرار رکھنے میں معاون ہے ۔ٹینڈوں میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں