آسٹریلیا کے جنگلات میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت

 آسٹریلیا کے جنگلات میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت

کوئنزلینڈ(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے جنگلات میں رات کے وقت محققین کی نظر ایک چھپکلی پر پڑی جس پر تحقیق کرنے کے بعد محققین نے اس نسل کو چھپکلی کی نئی نسل قرار دے دیا ہے۔

چھپکلی کے بدن پر زیگ زیگ ڈیزائن اسے جھاڑیوں اور شاخوں کی ساخت اور رنگت کے ساتھ گھل مل جانے میں مدد دیتے ہیں ۔مذکورہ بالا دریافت مع مطالعہ جریدے Zootaxa میں شائع ہوئی، مطالعے کے شریک مصنف کونراڈ ہوسکن کا کہنا تھا کہ ان کی مہمات کے دوران ایک چھپکلی چھوٹے سائز اور زرد رنگ کی دم کی وجہ سے نظروں میں آگئی۔ محققین نے محسوس کیا کہ شاید انہوں نے نئی نسل دریافت کرلی ہے جس کا نام ‘کیپ یارک زیگ زیگ گیکو’ رکھا گیا ہے ۔چھپکلی کا سائز تقریباً 3.6 انچ تک ہے۔ پتلا جسم، تانبے کے رنگ کی آنکھیں اور اس کی رانوں کے قریب کئی نوکدار ابھار ہیں۔ اس کی پشت پر زیگ زیگ ڈیزائن ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں