بَر دکھاوا، تُرک لڑکی دُلہا دیکھ کر چائے کیوں گراتی ہے

انقرہ(نیٹ نیوز)ترکیہ میں اگر لڑکی کو دولہا پسند آجائے تو اس کا اظہار منفرد انداز میں کرتی ہے۔
ترکیہ میں بھی خاندان کی پسند سے شادی میں بَر دکھاوے کی روایت ہے لڑکا اپنے خاندان کے ساتھ لڑکی والوں کے گھر جاتا ہے جہاں لڑکی اور اس کے اہل خانہ لڑکے کو دیکھتے ہیں تاہم پسند آنے پر روایتی انداز نہیں بلکہ کچھ انوکھا کیا جاتا ہے ۔ترکیہ میں یہ روایت ہر جگہ تو نہیں لیکن اکثر اس کو اپناتے ہیں کہ لڑکی جب لڑکے کو دیکھنے کیلئے اس کے پاس چائے لے کر آتی ہے اور اگر اسے لڑکا پسند آ جائے تو اسی وقت تھوڑی سی چائے ٹرے میں گرا دیتی ہے جس کا مطلب لڑکی کا رشتے کے لیے ہاں کرنا ہوتا ہے ۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی آتی ہے اور لڑکے کے سامنے چائے کی ٹرے رکھ کر اسے دیکھتی ہے اور پھر تھوڑی سے چائے چھلکاتے ہوئے شرماتی ہوئی وہاں سے چلی جاتی ہے۔