کافی کی مہنگی ترین قسم پرندے کی بیٹ سے نکالے جانیکاانکشاف

 کافی کی مہنگی ترین قسم پرندے کی بیٹ سے نکالے جانیکاانکشاف

ریوڈی جنیرو(نیٹ نیوز )برازیل پرندے جیکو کے بیٹ سے نکالی گئی پھلیوں سے دنیا کی سب سے مہنگی کافیوں میں سے ایک تیار کرتا ہے ۔

یہ پرندہ جنگلات میں رہتا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق23 سالہ اینیل کوسٹا نے درخت کے تنوں کے درمیان موجود پرندے کا قیمتی فضلہ جمع کرتے ہوئے بتایا کہ جیکو پرندہ کافی کی پھلیاں پسند کرتا ہے ۔ یہ ان پھلیوں میں بہترین اور پکے ہوئے بیجوں کا انتخاب کرتا اور انہیں کھاتا ہے ۔اس پروڈکٹ کا ایک کلو گرام برازیل میں تقریباً 229 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے اور بیرون ملک برآمد کرنے پر اس سے زیادہ قیمت پر بکتا ہے ۔ یہ کافی برٹش ہیروڈز سمیت دنیا بھر کے کئی سٹورز میں تقسیم کی جاتی ہے ۔جیکو کالے پروں اور سرخ رنگ کے گلے والا جنگلی پرندہ ہے ۔ یہ کیموسم کے فارم پر پہلے ناپسندیدہ تھا کیونکہ اسے ایک ایسا پرندہ سمجھا جاتا تھا جس سے فصلوں کو خطرہ ہوتا تھا۔ پھر اینریک نے اس پرندے سے فائدہ اٹھانے اور اسے اپنے فارم کا دشمن سمجھنا چھوڑنے کا اس وقت فیصلہ کیا جب اس نے کوبی لواک کافی دریافت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں