شادی کی خوشی میں سعودی دولہا کا رونالڈو سٹائل وائرل

شادی کی خوشی میں سعودی دولہا کا رونالڈو سٹائل وائرل

ریاض(نیٹ نیوز)ایک سعودی شہری کی جانب سے اپنی شادی کی خوشی میں انوکھا انداز اپنا یا گیا۔۔

، مذکورہ شخص نے النصر فٹبال کلب کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سٹائل دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اپنی گاڑی سے نکل کر اس طرح کے ایکشن کر رہا ہے جس طرح رونالڈو سٹیڈیم میں گول کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں کرتے ہیں۔سعودی شخص نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگائی، اس کے بعد چھلانگ لگا کر فرنٹ کی طرف چہرہ کرلیا اور دونوں ہاتھوں کو پھیلا دیا اور رونالڈو سٹائل کرنے لگا۔سعودی دولہا کی سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کاکہنا تھا کہ ‘ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دولہا کا اپنی زندگی میں پہلا گول تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں