امریکی مردوں کی زندگی خواتین سے6سال کم ہوگئی

امریکی مردوں کی زندگی خواتین سے6سال کم ہوگئی

نیو یارک (نیٹ نیوز)ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ کے بعد سے امریکی مردوں کی زندگی خواتین کے مقابلے میں 6 سال تک کم ہو گئی ہے۔

 جریدے JAMA انٹرنل میڈیسن میں شائع تحقیقی کے مطابق 1996 کے بعد سے مردوں اور خواتین کے درمیان متوقع عمر کا فرق سب سے زیادہ بڑھ گیا ہے ، جس کی بنیادی وجوہات میں کووڈ 19 اور منشیات کی زیادتی سب سے زیادہ اہم بتائی گئی ہے ۔ مطالعے کے مصنف ڈاکٹر برینڈن یان تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع عمر میں مسلسل کمی کا رجحان پریشان کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز پر گہری نظر رکھنی ہوگی کہ کس ایج گروپ کے لوگوں کی متوقع عمر کم ہو رہی ہے ، تاکہ اس فرق کو کم کیا جا سکے ۔ڈاکٹر یان نے وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پورے معاملے میں خاص طور پر مردوں کی بگڑتی ہوئی دماغی صحت کو مرکوز کرنا ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں