جنوبی افریقہ میں 87 سال بعد نایاب سنہری چوہا دریافت

جنوبی افریقہ میں 87 سال بعد نایاب سنہری چوہا دریافت

پریٹوریا(نیٹ نیوز)جنوبی افریقی ماہر حشریات اور سائنسدانوں نے تقریباً ناپید قرار دیئے گئے نایاب سنہری چوہے(golden mole)کو 87 سال بعد علاقے میں دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔‘گولڈن مول’ کی دنیا بھر میں 21 اقسام ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے شمال مغربی پورٹ نولوتھ بیچ کے قریب ایک ساحل پر دو گولڈن مولز کو دیکھا۔ماہرین کے مطابق سنہرے چوہوں کی تلاش کا کام کئی سال سے جاری تھا اور 2021 میں جنوبی افریقہ کے شمال مغربی ساحلوں پر ایسے نشانات ملے تھے کہ وہاں گولڈن مولز ہو سکتے ہیں۔ نشانات ملنے کے بعد مذکورہ علاقے پر گہری نظر رکھی گئی اور ساحلی علاقے کے 11 کلو میٹر رقبے کو سنہری چوہوں کے لیے مختص کیا گیا۔ماہرین نے بتایا کہ مختص کیے گئے 11 کلو میٹر ساحلی ریت کے رقبے میں ہی گولڈن مولز کو پایا گیا، جنہیں ریت پر تیراکی کرتے دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں