دنیا کے وہ ممالک جہاں کبھی برف باری نہیں ہوئی

دنیا کے وہ ممالک جہاں کبھی برف باری نہیں ہوئی

لاہور(نیٹ نیوز)سال میں چار موسم سردی گرمی خزاں بہار ہوتے ہیں بارش اور برفباری ان ہی موسموں سے جڑے ہیں۔۔

 لیکن دنیا میں کچھ ملک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک برف باری نہیں ہوئی۔ برازیل جنوبی امریکا کا سب سے بڑا ملک ہے جو برفباری کے موسم سے محروم ہے ۔کیربین کا جزیرے نما ملک جمائیکا میں آج تک برفباری نہیں ہوئی ۔ نائیجیریا خط استوا کے قریب تر ہے ، جہاں بارش تو ضرور ہوتی ہے لیکن اس ملک میں بھی برفباری کبھی نہیں ہوئی۔انڈونیشیا میں بھی برفباری نہیں ہوتی۔ سنگاپور گرم و مرطوب موسم کا حامل ہے ،اس ملک میں بھی برفباری نہیں ہوتی ۔تھائی لینڈ بھی برف باری سے محروم ہے ۔ مالدیپ بھی برفباری جیسی نعمت سے محروم ہے ۔بنگلہ دیش میں طوفانوں کا خطرہ ہر لمحے رہتا ہے لیکن اس ملک میں آج تک برفباری نہیں ہوئی۔قطر میں بھی برفباری کا تصوّر تاحال ایک خواب ہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں