پولیس اہلکار مرغے کی سکیورٹی پر معمور، مگر کیوں

پولیس اہلکار مرغے کی سکیورٹی پر معمور، مگر کیوں

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست پنجاب میں مرغے کو پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کا انوکھا کیس سامنے آگیا۔

شہر بھٹنڈہ کے گاؤں بلوانہ میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایک ملزم گرفت میں آیا۔پولیس کو موقع سے دو مرغے زخمی حالت میں ملے، ان کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج ایک مرغا ہلاک ہوگیا۔دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے جسے پولیس نے ملزمان کے خلاف ثبوت کے طور پر محفوظ رکھا ہے اور اسے سکیورٹی بھی دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 ٹرافیاں بھی برآمد ہوئیں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نرمل جیت سنگھ نے بتایا کہ جب بھی اس کیس کی سماعت ہوگی ہم مرغ کو عدالت میں پیش کریں گے ، مرغ اس معاملے میں کیس پراپرٹی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں