مصنوعی ہاتھ سے درجہ حرارت محسوس کرنے کا تجربہ

مصنوعی ہاتھ سے درجہ حرارت محسوس کرنے کا تجربہ

پیسا، اٹلی(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے ہاتھوں سے معذور افراد کیلئے ایک مصنوعی ہاتھ تیار کیا ہے جس میں ایسے سینسر نصب ہیں جو پہننے والے کو اشیا کا حقیقی درجہ حرارت کا احساس فراہم کرتے ہیں۔

اٹلی کے محققین نے اس مصنوعی عضو کا تجربہ فیبریزیو نامی شخص پر کیا جس نے چند سالوں پہلے ایک حادثے میں اپنا دایاں ہاتھ گنوا دیا تھا۔تاہم اس مصنوعی ہاتھ کی مدد سے فیبریزیو نے مختلف درجہ حرارت کی حامل اشیاء کے درمیان تفریق کرنے اور اسے ترتیب دینے کا عمل انجام دیا۔ محققین نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ قدرتی درجہ حرارت کے احساس کو ایک فنکشنل مصنوعی ہاتھ میں ضم کیا گیا ہے ۔ MiniTouch نامی مصنوعی ہاتھ میں عام دستیاب الیکٹرانکس ہی استعمال ہوئی ہیں ۔ مریضوں کو کسی سرجری کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں