دارچینی کا استعمال ذیا بیطس سے بچانے میں مفید قرار

دارچینی کا استعمال ذیا بیطس سے بچانے میں مفید قرار

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) دن میں دو بار غذاؤں کے ساتھ دار چینی کا استعمال ذیا بیطس کے خطرے سے دو چار افراد کو بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے ۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ پری ڈائیبیٹک مرحلے میں موجود افراد اگر ایک چائے کا چمچہ دار چینی کا استعمال کرلیں تو ان کے خون میں شوگر کی سطح واضح طور پر کم ہوسکتی ہے ۔ تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے زیادہ وزن یا مٹاپے میں مبتلا 18 ایسے افراد کا انتخاب کیا جو پری ڈائیبیٹیز مرحلے میں تھے ۔ ان افراد کو ایک ماہ تک سادہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذاؤں پر رکھا گیا اور سبزیاں کھانے سے روکا گیا۔تحقیق میں شریک افراد کی نصف تعداد کو روزانہ دن میں دو بار پلیسبو کیپسول دیئے گئے اورانکی شوگر کی سطحیں انتہائی کم پائی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں