بچوں کی’’تاریخ پیدائش‘‘ نے شہری کی قسمت چمکا دی

بچوں کی’’تاریخ پیدائش‘‘ نے شہری کی قسمت چمکا دی

ابوظہبی (نیٹ نیوز)بچے ماں باپ کے لیے خوشی کا باعث ہوتے ہیں لیکن بچوں کی تاریخ پیدائش نے تو ایک شہری کی قسمت ہی چمکا ڈالی ہے ۔

 واقعہ ابوظہبی میں راجیو نامی بھارتی شہری کے ساتھ پیش آیا ہے جو ایک آرکیٹیکچرل فرم میں کام کرتا ہے ۔ یہ شخص اپنی قسمت بدلنے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے متواتر بگ ٹکٹ ڈرا میں حصہ لے رہا تھا لیکن اس کے من کی مُراد بَر نہیں آ رہی تھی۔اس سال راجیو نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا اور اپنے دو بچوں کی تاریخ پیدائش 7 اور 13 کی مناسبت سے ان ہی نمبروں کے قرعہ اندازی کے ٹکٹوں کا انتخاب کیا اور یہ انتخاب انہیں 15 ملین درہم (33 کروڑ بھارتی روپے ) کا مالک بنا گیا۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ راجیو کے پاس اس مرتبہ لاٹری کے چھ ٹکٹ تھے تاہم انہیں حیران کن طور پر جیت کمپلیمینٹری ٹکٹ سے ملی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں