دنیا کا اوسطاً درجہ حرارت 1.5 ڈگری سے تجاوز کرگیا

دنیا کا اوسطاً درجہ حرارت 1.5 ڈگری سے تجاوز کرگیا

گوٹنگن(نیٹ نیوز)یورپی یونین میں موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ ریسرچ گروپ کا کہنا ہے کہ زمین کا اوسطاً درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔۔

۔یورپ کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے زمین کی آب و ہوا کی خصوصیات کو سمجھنے کے لیے 7 سیٹلائٹس سے حاصل شدہ ڈیٹا استعمال کیا۔سروس نے پایا کہ گزشتہ مہینے ریکارڈ شدہ ڈیٹا کے مطابق اب تک تک گرم ترین مہینہ تھا۔ مزید برآں جون کے بعد سے ہر مہینہ اپنے گزشتہ تمام مہینوں سے زیادہ درجہ حرارت کا حامل رہا ہے ۔اسی طرح تجزیے میں یہ بھی پایا گیا کہ زمین کی موجودہ آب و ہوا کو سمجھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا۔ ادارے کی طرف سے جاری کردہ سمندری سطح کے درجہ حرارت کے چارٹس میں پچھلے سال کے مقابلے میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں