جرمنی،کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمنی،کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم

برلن(نیٹ نیوز)جرمنی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم مارسل پال نے کھلونے کی چھوٹی سی گاڑی میں ترمیم کرکے اس میں تیز ترین سواری کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔

 مارسل نے کھلونے کی گاڑی کو 148.454 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے چلایا جس کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام تیز ترین کھلونا گاڑی کے رائیڈر کے طور پر درج ہوگیا۔جرمن طالب علم کے اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس کی ایک ویڈیو دکھایا گیا ہے کہ پال اپنی چھوٹی کار پر ٹیک لگائے ہوئے ہیں اور ریس ٹریک کے ارد گرد تیزی سے گھوم رہے ہیں۔فوٹیج نے ایک ہی دن میں 6.5 لاکھ سے زیادہ کمنٹس اور 21,000 لائکس حاصل کیے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور بہت سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں