چڑچڑے افراد دل کی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہوسکتے ہیں

چڑچڑے افراد دل کی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہوسکتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بدمزاج اور ہر وقت فکر میں مبتلا رہنے والے افراد کے دل کی صحت خراب ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کی ٹیم نے 36 ہزار 309 افراد کے دل کے سکین کا معائنہ کیا۔تحقیق کے مطابق بے چینی اور چڑچڑے پن جیسی شخصی خصوصیات دل کی عمر بڑھنے کے ابتدائی اشاروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ ذہنی صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار افراد کو مستقبل میں دل کے مسائل کم کرنے کی کوشش سے فائدہ ہو سکتا ہے ۔ تحقیق میں نیوروٹیسزم شخصی خصوصیات کے رجحان کا چھوٹے اور خراب کارکردگی والے وینٹریکلز، شدید مایوکارڈیل فائبروسس اور شدید آرٹریل سٹفنیس (رگوں کا اکڑ جانا) سے تعلق دیکھا گیا۔دونوں چیزوں کے درمیان تعلق قلبی مسائل کے روایتی عوامل سے غیر متعلقہ پایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں