12 سال کے بچے کی شادی کی فرمائش، حقائق کیا ہیں

12 سال کے بچے کی شادی کی فرمائش، حقائق کیا ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کم عمری میں شادی کرنا خلاف قانون ہے ، مگر سوشل میڈیا پر ایک کم عمر جوڑے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔

 13 سالہ محمد قاعد نے اپنی والدہ سے ضد کی کہ اس کی شادی کرائی جائے گی تو ہی وہ پڑھائی میں دلچسپی لے گا۔ بچے کے بہت زیادہ اصرار پر ماں نے بھی حامی بھرلی۔سوشل میڈیا پر قاعد اور 12 سالہ علیزے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں شرما رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بچے کی ضد پر ماں نے بیٹے کیلئے لڑکی کا رشتہ مانگ لیا، جس پر علیزے کے والدین بھی راضی ہوگئے ۔ کم عمر جوڑے کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے ۔12 سالہ علیزے کا کہنا تھا کہ جب رشتہ آیا تو میں حیران رہ گئی، میں تو کالج اور یونیورسٹی کا سوچ رہی تھی، علیزے نے کہا کہ مجھے محمد قاعد بہت پسند ہے ۔دونوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی خواہش پر رشتہ منظور کرلیا گیا ہے ، مگر فی الحال ابھی شادی نہیں ہورہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں