امریکا ، مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن، 70سکّے نکال لیے گئے

امریکا ، مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن، 70سکّے نکال لیے گئے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن کر کے 70 سکّے باہر نکال لیے گئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سفید جِلد اور نیلی آنکھوں والے نایاب مگرمچھ کی عمر 36 سال ہے جسے آپریشن کے بعد واپس چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی میں کچرا اور دیگر چیزیں نہ پھینکیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر میں موجود تمام 10 مگر مچھوں کے معمول کے مطابق خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے جس کے بعد ایک مگرمچھ کے پیٹ میں سکّوں کی موجودگی کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں