گیس سٹیشن کے ڈسکو باتھ روم میں ہونے والی شادی

 گیس سٹیشن کے ڈسکو باتھ روم میں ہونے والی شادی

اوہائیو(نیٹ نیوز)ایک امریکی جوڑے نے اپنی شادی کو ایک غیر معمولی مقام پر منعقد کیا ہے اور وہ ہے گیس سٹیشن پر بنے سٹور کے ایک باتھ روم میں جو ڈسکو جیسا ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے لوگن ایبنی اور ٹیانا ایلسٹاک نے ریاست کینٹکی میں اس حوالے سے مشہور گیس اسٹیشن پر بنے سٹور کے باتھ روم میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں مہمان بھی شریک تھے ۔سٹور کا باتھ روم ایک بڑے سرخ بٹن کی وجہ سے آن لائن وائرل ہوا جسکے دباتے ہی باتھ روم میں ایک ڈسکو گیند آن ہوجاتی ہے اور رنگ برنگی روشنیوں کے ساتھ میوزک پلے ہوتا ہے جس پر نوبیاہتا جوڑا ڈانس کرتا ہے ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رسم کے مطابق شادی میں دُلہا، دلہن عہدوپیمان کرتے ہیں اور پھر اس کے بعد جوڑا تقریب کے اختتام پر سرخ بٹن دباتا ہے جس پر ڈسکو کا ماحول بن جاتا ہے اور جوڑا ڈانس کرنے لگتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں