ہاتھ سے لکھنا دماغی فعالیت کیلئے زیادہ بہتر ہوتا ہے

ہاتھ سے لکھنا دماغی فعالیت کیلئے زیادہ بہتر ہوتا ہے

اوسلو(نیٹ نیوز)اگرچہ کمپیوٹر یا فون پر ٹائپنگ کرنا ہاتھ سے لکھنے سے زیادہ تیز ہو سکتا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دماغ کیلئے کم محرک ہے۔

‘فرنٹیئرز ان سائیکالوجی’ نامی جریدے میں شائع مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ٹائپنگ کے بجائے لکھنا دماغ کی فعالیت کے لیے زیادہ بہتر ہے ۔نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ٹی این یو) کے محققین نے یونیورسٹی کے طلبا پر تجربات انجام دئیے ۔ محققین نے نتائج سے پایا کہ ہاتھ سے لکھنا سیکھنے اور یادداشت کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے ۔مطالعے کے شریک مصنف پروفیسر آڈرے ونڈر میر کا کہنا تھا کہ مطالعے کے نتائج میں ہماری اہم تلاش یہ تھی کہ ہاتھ سے لکھنا تقریباً پورے دماغ کو متحرک کرتا ہے ،یہ بھی پتہ چلا کہ ہاتھ سے لکھنے میں دماغ کے بصری، حسی اور حرکات کے شعبوں کے درمیان رابطہ پیدا ہوتا ہے جبکہ  ٹائپنگ میں دماغ اس سطح پر متحرک نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں