ہرپس انفیکشن کا دماغی بیماری سے تعلق کا انکشاف

ہرپس انفیکشن کا دماغی بیماری سے تعلق کا انکشاف

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو ہرپس (ایک قسم کے داد) وائرس سے متاثر ہوتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے خطرات دُگنے ہوتے ہیں۔۔۔

جرنل آف الزائمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق وہ تازہ ترین مطالعہ ہے جس میں کچھ اقسام کے وائرل انفیکشنز اور دماغی کارکردگی میں تنزلی کے درمیان نامعلوم کردار کی جانب اشارہ کیا گیا ہے ۔ہرپس سمپلیکس وائرس ٹائپ 1 (ایس ایس وی-1) منہ میں پڑنے والے چھالوں کے بعد دوسرا عام انفیکشن ہے جس سے دنیا بھرمیں 50 برس سے کم عمر 3.7 ارب افراد متاثر ہوتے ہیں، جبکہ ڈیمینشیا تقریباً 5 کروڑ 50 افراد کو متاثر کرتا ہے ۔تحقیق میں محققین نے سوئیڈن کے شہر اپسالا سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ 1000 افراد کا 15 برس کے عرصے تک معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں